20امریکی ساختہ ایف-35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر جنوبی کوریا کے دستخط
جنوبی کوریا نے امریکی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ مزید 20 ایف۔35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے.
چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے ڈیفنس ایکوزیشن پروگرام ایڈمنسٹریشن (ڈی اے پی اے ) کے حوالے سے بتایا کہ جنگی طیاروں کی خریداری کے لیےابتدائی دستاویز پر امریکی حکومت کے ساتھ 8 دسمبر کو دستخط کیے گئے تھے۔ 2019 اور 2022 کے درمیان جنوبی کوریا نے مجموعی طور پر 40 ایف۔35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدے ۔ جنوبی کوریا کو اضافی امریکی سٹیلتھ طیاروں کی منتقلی 2027 کے آغاز میں کیی جائے گی۔
Urdu News Nation