علی امین گنڈاپور اچانک منظر عام پر آگئے، پختونخوا اسمبلی سے خطاب جاری کر دیا گیا

علی امین گنڈاپور اچانک منظر عام پر آگئے، پختونخوا اسمبلی سے خطاب جاری کر دیا گیا

خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔

گزشتہ روز سے منظر عام سے غائب ہونے والے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر ایوان میں نعرے بازی کی گئی اور علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔

اسمبلی سے خطاب میں علی امین کا کہنا تھاکہ پورے پاکستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑےہیں، پہلے ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا۔

علی آمین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فارم 45 پر سوا چار کروڑ ووٹ ملا ہے، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہم لوگوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مانگی، نہیں دی گئی، منصوبہ بندی سے ہماری پارٹی پر حملہ کیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کاکہناہے کہ ڈی چوک پر پہنچنے کا کہا تھا اور وہیں پر پہنچے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …