فیصل آباد میں اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب، 149 افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے فیصل آباد میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے سابق چیئرمین کی رہائش گاہ پر مارا گیا، جہاں ایک مکمل طور پر فعال کال سینٹر قائم تھا جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکا دیا جا رہا تھا۔

NCCIA کے ترجمان کے مطابق، اس کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے ورغلا کر اُن سے بھاری رقم ہتھیائی جا رہی تھی۔

کارروائی کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ گرفتار افراد میں مقامی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں اور یہ مختلف اقسام کے سائبر مالیاتی جرائم میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان لوگوں کو پونزی اسکیم کے تحت سرمایہ کاری پر غیر معمولی منافع کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ یہ اسکیمیں اس طرح تیار کی گئی تھیں کہ کچھ وقت کے بعد خود بخود ناکام ہو جاتیں، اور لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جاتے۔

NCCIA نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں یا انکشافات سامنے آ سکتے ہیں کیونکہ ڈیجیٹل شواہد اور مالیاتی ریکارڈز کی جانچ جاری ہے۔

یہ کارروائی حالیہ مہینوں میں مالیاتی سائبر فراڈ کے خلاف کی گئی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے، جو ملک میں بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈز اور رہائشی و تجارتی املاک کے جرائم میں استعمال ہونے پر تشویش کو اجاگر کرتی ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان اسلم شہادت کے رتبے پر فاٸز

إِنَّا اِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بہادری کی اعلیٰ مثال قاٸم کرنے والے ایس ایس جی …