عمران خان ایک جعلساز اور کرپٹ حکمران کے طور پر سامنے آئے ہیں. عطا تارڑ

لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان نے کرپشن کا ریکآرڈ توڑ دیا ہے  اتنی کرپشن کسی وزیراعظم نے نہیں کی جتنی بانی پی ٹی آئی نے کی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا سمجھتے تھے آپ نے چور بازاری کا بازار گرم کر رکھا تھا یہ سب کچھ آپ کو معاف کردیا جائے گا، چور ہمیشہ شور مچاتا ہے، سوچی سمجھی منظم سازش کرکے اس ملک کو لوٹا گیا لیکن شہباز شریف نے ایک ایک روپیہ امانت سمجھ کر استعمال کیا، یہی نظام تھا یہی بیوروکریسی تھی لیکن اوپر چور نہیں تھا، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ریاست مدینہ کے نام پرکرپشن اور بدعنوانی کی گئی ہے آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14،14سال کی سزا سنائی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں.

عطا تارڑ نے کہا کہ جتنے بھی تحائف آتے تھے ان کو سرکاری کاغذوں میں بیچا جاتا تھا،  ان تحائف کی اربوں روپےکی اصل قیمت کہیں اور سے وصول کی جاتی تھی، سعودی ولی عہد کی دی گئی گھڑی بھی بلیک مارکیٹ میں فروخت کیاگئی ہے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بازار سے نہیں خریدی جاسکتی، عمران خان ایک جعلساز اور کرپٹ شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کرپشن کا ایک پورا نظام وضع کیا، اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا، یہ تحائف بیچنے کے لیے نہیں ہوتے، سرکار سے چاہے تو آپ ان کو کچھ قیمت دے کر خرید سکتے ہیں، یہ نایاب گھڑی تھی اس پر ہیرے جواہرات لگے تھے، اسلام آباد کی ایک گھڑیوں کی دکان سے جعلی رسید بنوائی اور ہمیں کہتے تھے رسیدیں دو، اصل میں تویہ قبضہ گروپ تھا، علیمہ خان اور عظمیٰ خان زمینوں پر قبضے کراتی پھررہی تھیں.

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان اسلم شہادت کے رتبے پر فاٸز

إِنَّا اِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بہادری کی اعلیٰ مثال قاٸم کرنے والے ایس ایس جی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *