پاکستان علی امین نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانےکے الزام پر کیا کہا؟ سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی
پاکستان علی امین نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانےکے الزام پر کیا کہا؟ سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی

پاکستان علی امین نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانےکے الزام پر کیا کہا؟ سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی

علی امین نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانےکے الزام پر کیا کہا؟ سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے میں ہی نکالوں گا، مجھ پر خفیہ ملاقاتوں کا الزام ہے، میں نے کبھی خفیہ ملاقات نہیں کی/ فائل فوٹو
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی کارکردگی بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم مخالفین کے الزامات کا بھرپور جواب دے۔

اس دوران وزیراعلیٰ کے پی نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھا لیے، حالانکہ یہ رقم پورے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے جس میں اکثریتی رقم کلاس فور ملازمین کے کھانے پر خرچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
جسے شوق ہے علی امین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے: بیرسٹر گوہر
علی امین کے استعفےکے مطالبے پربیرسٹر سیف نے ‘مری واقعے’ پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان ملازمین کو اپنے کھانے کے لیے پیسے اکٹھے کرنا پڑتے تھے، اب یہ خرچ حکومت برداشت کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا سالانہ خرچ 2 ارب اور سندھ کا ایک ارب روپے ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں یہ صرف 11 کروڑ روپے ہے، یہ رقم بھی ذاتی طور پر انہوں نے خود پر خرچ نہیں کی۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے میں ہی نکالوں گا، مجھ پر خفیہ ملاقاتوں کا الزام ہے، میں نے کبھی خفیہ ملاقات نہیں کی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھ پر دریائے سوات واقعہ میں ہیلی کاپٹر استعمال نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی لیکن میں اسے عوام کے لیے وقف کر چکا ہوں اور خود استعمال ہی نہیں کرتا۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

برازیل نے آکاش میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا، یورپی نظام کو ترجیح

بھارت کو سفارتی اور دفاعی محاذ پر ایک بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ برازیل نے …