پاکستان پنجاب اسموگ: گرین لاک ڈاؤن پر عمل جاری، خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

گرین لاک ڈاؤن پر عمل جاری، خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت
اسکول بندش کا اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے لیےکیا گی
: ادارہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ بڑھنے کے باعث الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات عمران شیخ کے مطابق اسموگ کے باعث خصوصی بچوں کواسکول آنےسے روک دیاگیا ہے اور خصوصی تعلیم کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسزکے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران شیخ نے کہا کہ اسکول بندش کا اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے لیےکیا گیا جب کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت اسٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے ایس اوپیزپرعمل جاری ہے۔

لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ
اسموگ پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، دونوں پنجاب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے: مریم نواز
ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں گزشتہ شب اسموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 2 باربی کیو ریسٹورینٹ سیل کردیے، پنجاب میں 9 بھٹے اور4 انڈسٹریل یونٹس گرادیے گئے ہیں جب کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں تعمیرات پر پابندی ہے اور دفاتر کے ڈیزل جنریٹرز کی انسپیکشن آج سے ہوگی۔

دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایاجا رہا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی فوری گرفتاری بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ جان لیوا آفت ہے لہٰذا عوام اسموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹ کریں

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …