گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی قیادت میں ریلی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس رپورٹس کے مطابق ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ قیصر الٰہی کی ریلی کے دوران گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ وہ انتخابی نتائج میں تبدیلی کی وجہ سے حامیوں کے ساتھ احتجاج کر رہی تھیں۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ این اے 64 کے نتیجے میں ردوبدل کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پرامن احتجاج پر ان گاڑیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔