بھارتی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی. ٹیسٹ کی اننگز میں ’0‘ کا ریکارڈ قائم
بھارتی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی. ٹیسٹ کی اننگز میں ’0‘ کا ریکارڈ قائم

بھارتی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی. ٹیسٹ کی اننگز میں ’0‘ کا ریکارڈ قائم

.

کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بولرز نے بغیر کوئی رن دیے انڈیا کی 6 وکٹیں اڑا کر ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی ۔ یہ پہلا بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کسی رن کے اضافے کے 6 وکٹیں گنواہ دیں۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد ایک موقع پر بانڈیا نے چار وکٹ پر 153 رنز بنالیے تھے لیکن پھر جنوبی افریقی بولرز نے اپنا رنگ دیکھایا۔
پہلے لونگی اینگیڈی نے ایک اوور میں کے ایل راہول، روندرا جڈیجا اور جسپریت بمرا کو آؤٹ کردیا۔ اگلے اوور میں رباڈا نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا ، پھر سراج رن آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد پراسید کرشنا بھی رباڈا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔
یوں بھارت کی ٹیم بغیر کوئی رن کا بنائے 6 کھلاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوکر 153 پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔
اس میچ میں ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 7 کھلاڑیوں کے آگے ‘0 ‘درج ہوا، بھارت کے 6کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، اور ایک بیٹر بغیر رن بنائے 0 پر ناٹ آؤٹ رہا۔
جنوبی افریقا کے خلاف یشاسوی جیسوال، شریاس ائیر، روندرا جڈیجا، جسپریت بمرا، محمد سراج اور پراسد کرشنا ڈک پر آؤٹ جبکہ مکیش کمار کوئی رن بنائے 0 پر ناٹ آؤٹ ہوئے۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک اننگز میں پہلی بار ٹیم کے 7 کھلاڑی کوئی رن نہ بناسکے۔ بھارت نے 6 ڈکس کے ساتھ ایک اننگز میں سب سے زیادہ ڈکس کا ریکارڈ بھی برابر کر دیاہے.
اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 4 مرتبہ ایسے لمحات آئے جب ایک ٹیم بغیر کوئی رن کے اضافے پر 5کھلاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔ ان چار میں سے تین مرتبہ بیٹنگ سائیڈ نیوزی لینڈ کی رہی ۔

1946 میں آسٹریلیا کے خلاف، 1965 میں پاکستان کے خلاف اور 2012 میں جنوبی افریقا کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم بغیر کوئی رن کے اضافے کے 5 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی تھی ۔

1965 کے جس میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم بغیر کوئی رن اضافہ کیے 5 وکٹوں سے محروم ہوئی تھی ۔اس ہی اننگ میں کیویز نے 6 وکٹیں ایک رن کے اضافے سے گنوائی تھی اور آج سے قبل 6 وکٹوں کے گرنے میں یہ سب سے کم بننے والا اسکور تھا ۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستان: دفتر خارجہ کے ترجمان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کا جواب، امریکہ میں صرف رحم کی اپیل ممکن ہے

امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *