ٹوکیو ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ جل کر تباہ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیاگیا.

جاپانی ائیر لائن کا مسافر طیارہ ٹوکیو کے ائیرپورٹ کے رن پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا.
ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی ائیر لائن کا مسافر طیارہ ٹوکیو کے ائیرپورٹ پر جیسے ہی اترا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، طیارے میں آگ لگتے ہی ریسکیو ٹیمیں رن وے پر جا پہنچیں اور مسافروں کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا.
کریش لینڈنگ کرنا والا طیارہ لینڈنگ کے ساتھ ہی مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ حکام نے فوری طورپر آگ بجھانے اور مسافروں کو جلتے ہوئے طیارے سے نکال لیا گیا۔
ٹوکیو ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ جل کر تباہ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیاگیا.

ذرائع کے مطابق طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
جاپانی میڈیا کا بتانا ہےکہ مسافر طیارہ تیز رفتاری سے رن وے پر اترا، طیارہ ائیرپورٹ پر ہی کھڑے کوسٹ گارڈ کےا یک جیٹ سے ٹکرایا جس میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے ایک باہر نکل آیا تاہم 5 افراد سے متعلق فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ٹوکیو ائیر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کی کھڑکیوں سے آگ کو نکلتے دیکھا جاسکتا ہے. رسیکیو ٹیم زخمیوں کو ہسپتال لے جانے میں مصروف ہیں. طیارے کو آگ کگنے کی وجہ لینڈنگ کے وقت دو طیاروں کے درمیان ٹکر بتائی جا رہی ہے. تاہم 300 سے زائد مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جاپانی حکام کے مطابق آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *