جاپان میں خوفناک زلزلہ,زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

ٹوکیو جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلہ جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے ہی روز آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیاہے، جس کے بعد ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا پریفیکچرز کے ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کردیں، 1.2 میٹر سے زیادہ بلند لہریں اشیکاوا میں واقع نوٹو جزیرہ نما کی واجیما بندرگاہ تک پہنچیں ہیں جہاں پہلے ہی ایک بڑی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوکائیڈو سے ناگاساکی تک بحیرہ جاپان کے ساحل پر 3 میٹر تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، یہ انتباہات ابتدائی زلزلے کے بعد آنے والے کئی آفٹر شاکس کی بناء پر جاری کیے گئے، زلزلے کے بعد اس علاقے میں 5 میٹر تک اونچی لہریں آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، نوٹو کے علاقے میں زلزلے کے 7 آفٹر شاکس آئے جب کہ شام 5 بجے تک پورے جاپان میں زلزلے کے 11 آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 35 منٹ پر تویاما پریفیکچر پر انتہائی بلند لہریں اٹھتی دکھائی دیںہیں ، کاشیوازاکی، نیاگاتا پریفیکچر کی بھی یہی صورتحال رہی، نیگاتا کے ساڈو جزیرے پر بھی یہی مناظر دیکھے گئے ہیں ، سونامی کے یاماگاتا اور ہیوگو پریفیکچرز سے بھی ٹکرانے کا خدشہ ہے، نوٹو جزیرہ نما کے علاقے کے لیے جاری کی گئی سونامی کی بڑی وارننگ گزشتہ تین ہدایات میں سب سے اعلیٰ سطح کا الرٹ تھی جو مارچ 2011ء کے توہوکو کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد جاری کی گئی وارننگ کے برابر ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *