بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئر بیرسٹر گوہر لے گھر چھاپے کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت 50 افسران معطل کر دیے گئے

پی ٹی آئی چیئر بیرسٹر گوہر لے گھر چھاپے کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت 50 افسران معطل کر دیے گئے

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گئے ہیں ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس کے چھاپے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی جائے گی ۔
ترجمان نے کہا کہ مقامی پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف 7 پہنچی، مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، یہ معلوم ہونے پر پولیس فوراً واپس آگئی، تاہم بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کا تذکرہ ہوا، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کے سامنے اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ میرے گھر گئے ہیں، وہاں سے وہ سب کاغذات اٹھا کر لے گئے اور میرے بیٹے و بھتیجے کو بھی مارا ہے، میں جانا چاہتا ہوں ۔
اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’چوہدری صاحب اس طرح ہوا ہے تو نہیں ہونا چاہیئے، اس معاملے کو دیکھیں‘، جس کے جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ’میں دیکھ لیتا ہوں‘ اس کے ساتھ ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کمرہ عدالت سے چلے گئے.

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *