بشریٰ بی بی اڈیالا جیل سے بنی گالا منتقل، عمران خان کی رہائشگاہ سب جیل قرار
جیسے کہ 31 جنوری 2024 کو بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی ہے
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا منتقل کردیاگیاہے.
احتساب عدالت نے آج توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے جس کے بعد وہ گرفتاری دینے خود اڈیالا جیل پہنچی تھیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بیٰ کو اڈیالا جیل سے بنی گالہ منتقل کردیاگیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بنی گالا میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی درخواست پربنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے سزا یافتہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خان ہاؤس بنی گالہ موہڑہ نور کو تاحکم سب جیل قراردیا جاتا ہے.
چیف کمشنر کی جانب سے یہ فیصلہ نوٹیفکیشن سی پی سی 1860 کے سیکشن 541 کے تحت کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کےباہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور ان کی رہائش گاہ کےاندر جیل پولیس کا عملہ تعینات رہے گا۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور ایک ارب سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
یی واضع رہے (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں 11 دسمبر کو اسلام آباد میں راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کے لیے ایک حتمی کال اپ نوٹس جاری کیا۔
نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم کے دور میں بشریٰ بی بی نے غیر ملکی شخصیات سے کروڑوں روپے کے تحائف وصول کیے اور اپنے پاس رکھے، ایسے تحائف کو سنبھالنے کے لیے قائم طریقہ کار کی خلاف ورزی کی۔
نیب کے مطابق اس نے 2019 میں چین کے ساتھ ایک لاکٹ، ایک ایر رنگ سیٹ، دو انگوٹھیاں اور ایک جوڑا بریسلٹ رکھا تھا۔
2020 میں، اس نے ایک ہار، ایک کڑا، ایک انگوٹھی، اور ایر رنگ کا ایک جوڑا اپنے پاس رکھا۔
2021 میں، اسے زنجیر کے ساتھ ایک ہار، ایک ایر رنگ سیٹ، ایک انگوٹھی اور ایک گھڑی ملی، جسے وہ مبینہ طور پر قانون کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرانے میں ناکام رہی۔
انسداد بدعنوانی کے ادارے نے بشریٰ بی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ اشیاء کے ساتھ ان کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں.
31جنوری 2024 کو توشہ خانہ کیس کا اہم فیصلہ سنایا گیا جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بیبی کو 14,14 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی. جس کہ بعد بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی