پاسپورٹ کے اجراء کے متعلق بڑی خبر
پاسپورٹ کے اجراء کے متعلق بڑی خبر

پاسپورٹ کے اجراء کے متعلق بڑی خبر

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کر دیے گئیے ہیں. 

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈائریکٹر جنرل مصطفی جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجرا معمول کے مطابق جاری ہوا ہے تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں دیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔ 

ڈی جی مصطفی جمال قاضی کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ  اور  حساس ڈیٹا کی چوری روکنےکے لیے اہم اقدام کرلیا۔

دوسری طرف افغانوں سمیت غیرملکیوں کے  پاکستانی پاسپورٹ کا راستہ  مستقل بند کرنےکے لیے  پیکا قانون کا نفاذ ہو چکا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی کابینہ کے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز  پر انسداد الیکٹرانک کرائمز  ایکٹ نافز کیا گیا ہے.

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، لاہور  اور کراچی کے اہم  دفاتر میں مخصوص افسران کے علاوہ  داخلہ  بند کر دیا گیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو  صرف ان سیکشنز  تک رسائی ہوگی، اس طرح سے تمام حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت  اور  درخواست گزار کا ڈیٹا چوری کرنا سے روکا جاسکےگا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

جج2ں کا کام کام ٹماٹر کی قیمت طے کرنا یا ڈیموں کے منصوبے بنانا نہیں. بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آئینی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *