Saturday , 30 November 2024

ملکی خزانے پر ڈالرز کی برسات

ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر پونے 8 ارب ڈالرز سے اوپر چلے گئے.
ملکی خزانے پر ڈالرز کی اچھی خاصی برسات، جس کے نتیجے میں ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر پونے 8 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ہونے ایک ارب ڈالرز سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کےمطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے اضافہ کے بعد پونے 13 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے۔
ملک کے مجموعی ڈالرز ذخائر 12.85 ارب ڈالرز ہو چکےہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.757 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.098 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ایک ہفتہ کے دوران حکومت پاکستان کی وصولیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اس نمایاں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر بہتر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کا رجحان اب بھی برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 27 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
ڈالر کے برعکس فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں99پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر310.67 روپے سے بڑھ کر311.66روپے ہو گئی اسی طرح 60پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈکی قدر358.63روپے سے بڑھ کر359.23روپے پرجا پہنچی

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *