پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ہیں

ہ۔بیرسٹرگوہر علی خان کو ’چینک‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ شوکت یوسفزئی کو ’راکٹ‘ کا نشان مل گیاہے ۔شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ اور مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
پارٹی رہنما شہریار آفریدی کو ’بوتل‘ کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا،
دنیا نیوز کے مطابق ملتان سے زین قریشی کو ’جوتے‘کا نشان ، ڈاکٹر ریاض لانگ کو ’راکٹ‘، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ’ڈائس‘ ، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ’لیٹربکس‘ کا نشان مل گیا۔

پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی ’فریج‘ کا نشان الاٹ ہوا ہے ، ملتان سے ہی عامر ڈوگر کو ’گھڑیال‘ کا انتخابی نشان مل گیا، عرفان اللہ خان نیازی کو بھی ’گھڑیال‘ کا نشان ملا ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار این اے 107 سے مہر ریاض فتیانہ کو کرسی، پی پی 123 آشفہ ریاض فتیانہ اور پی پی 124سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو پیالہ کا نشان الاٹ کیا گئے ہیں ۔
این اے 122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ مل گیا جبکہ این اے 123 سے پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ کو ’ریڈیو‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے
این اے 124 سےپی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ کو ’گھڑی‘ اور ضمیر احمد کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 125 سے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان مل گیا ہے۔
این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’راکٹ’ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر ’کرکٹ سٹمپ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوچکی ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

جج2ں کا کام کام ٹماٹر کی قیمت طے کرنا یا ڈیموں کے منصوبے بنانا نہیں. بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آئینی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *