بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے کی درخواست پر نیپرا نے آج سماعت مکمل کر لی درخواست میں 2 روپے 54 پیسے بقایاجات اور 2 روپے 12 پیسے ایف سی اے کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی.
نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں فی یونٹ 4 روپے 66 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی اتھارٹی کو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بقایاجات اور ایف سی اے کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے دوران سماعت اتھارٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ نومبر میں بجلی کی طلب میں ریکارڈ دس فیصد تک کمی ہوئی ہے جبکہ نومبر میں ریفرنس گروتھ سے تیرہ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی چئیر مین نیپرا نے ریمارکس دئیے کہ نیگٹو گروتھ سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار اتھارٹی کو دئیے جائیں گزشتہ سالوں کی نسبت ایف سی اے موسم سرما میں بڑھ رہا ہے اتھارٹی نے ایف سی اے پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔