عام انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں: سینیٹ میں قرارداد جمع

8 فروری2024 کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں اور تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، الیکشن التوا سے متعلق منظور قراردادکو کالعدم قرار دیا جائے.

8 فروری 2024 کے عام انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جانے کے لیے سینیٹ میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا منعقد ہونا آئینی تقاضہ ہے، مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور یہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے اور 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی جا چکی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کی قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی قراردار منظور کرائی گئی قرارداد غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق فاٹا سے آزاد رکن دلاور خان کی پیش کردہ قرارداد منظور کی لی تھی، قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان بالا میں صرف 14 اراکین موجود تھے جس میں سے صرف مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ اور پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی خاموش رہےتھے. اور اس لیے ان دونوں اراکین کو ان کی جماعتوں کی جانب سے کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر شوکاز بھی جاری کیے گئے ہیں۔شوکازنوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان کی جانب سے دیاگیا ہے۔ شوکاز میں کہا گیا ہےکہ سینیٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ ایوان میں انہوں نے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟ انتخابات ملتوعی کرنے کی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی؟

سینیٹر گردیپ سنگھ سے تین روز میں تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ نے اگر کوئی جواب نہ دیا یا ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *