.
یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بج کر 6 منٹ پر ٹوکیو سے روانہ ہوئی وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا فضائی سفر مسافروں کو پچھلے سال میں واپس لے گیا۔ یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بج کر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ائیرپورٹ سے لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئی۔
یہ پرواز 8 گھنٹے 56 منٹ کا سفر طے کرکے لاس اینجلس ائیرپورٹ پر اتری تو مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر 2023 کی شام کے 5 بج کر 6 منٹ ہوئے تھے.
یوں گزرے وقت میں سفر کو ممکمن کر دیکھایا اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔
اسی کہ ساتھ بتاتے چلیں
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے.
مگر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں رہنے والوں کے لیے یہ تجربہ بالکل منفرد ہوتا ہے۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر وہاں موجود خلاباز 16 بار نیا سال شروع ہونے کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
جی ہاں واقعی آئی ایس ایس میں مقیم خلا باز 16 بار نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔
دنیا میں نئے سال کا آغاز کرنے والا آخری ملک کونسا ہوگا؟
اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے گرد 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار گھوم رہا ہے اور وہاں رہنے والوں کو روزانہ 16 بار سورج طلوع اور غروب ہوتے ہوئے نظر آتا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق آئی ایس ایس ہر ڈیڑھ گھنٹے میں زمین کے گرد چکر مکمل کرتا ہے اور اسی وجہ سے وہاں رہنے والے 16 بار سورج طلوع اور غروب ہوتے دیکھتے ہیں۔
اس سفر کے دوران وہ دنیا کے متعدد ٹائم زونز سے گزرتے ہیں اور خلا بازوں کو نئے سال کو کئی بار خوش آمدید کہنے کا موقع ملتا ہے۔
خلا باز 45 گھنٹے سورج کی روشنی اور 45 منٹ اندھیرے کا مشاہدہ کرتے ہیں اور بار بار دن رات کی تبدیلی کو مختلف تجربات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
24 گھنٹے میں متعدد بار دن رات کے مشاہدے سے خلا بازوں کی جسمانی گھڑی پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔