Imran Khan, the founder of Pakistan Tehreek-e-Insaf, was interrogated in jail
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں تفتیش

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں تفتیش

آج بزور10 جنوری 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں تفتیش کی گئی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق 12 تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے اڈیالا جیل میں عمران خان سے تفتیش کی ہے۔
جیل ذرائع نے یہ بتایاکہ ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظو
یاد رہےگزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور پولیس کو ان سے 2 روز تک تفتیش کی اجازت دی تھی۔

عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور.
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا.
اڈیالا جیل میں ملک اعجاز آصف نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدمات کی مزید سماعت 11 جنوری کو صبح دس بجے دوبارہ اڈیالہ جیل ہوگی۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

امریکی رکن کانگریس نے کملا ہیرس کے خلاف مواخذے کی دستاویزات جمع کرائیں

امریکی رکن کانگریس اینڈی اوگلس نے باضابطہ طور پر نائب صدر کملا ہیرس کے مواخذے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *