قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بیان دے کر پاکستانی شائقین کرکٹ کا تجسس اور بڑھا دیا.
کیا ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ 9 کھیلنے کے لیے تیار ہیں ؟
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ایک بیان دیا جس کے بعد ڈیوڈ وارنر کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ چکی ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوران اپنے ریڈ بال کیریئر کا آخری میچ باضابطہ طور پر کھیلا تھا .پاکستان کے ریڈ بال کپتان شان مسعود نے وارنر کو بابر اعظم کی شرٹ پیش کی جس پر تما پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کے شاندار کیریئر کی تعریف کے طور پر دستخط کیے تھے۔
اس موقع پر شان مسعود نے وارنر کو بتایا کہ “بہت بہت شکریہ. پی ایس ایل میں ملیں گے”۔
شان مسعود کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پاکستانی شائقین کرکٹ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کب پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے ڈیوڈ وارنر کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف پاکستان سپر لیگ کے 9th ایڈیشن کا شیڈول تیار کر ہو چکا ہے۔ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہے گا اس پورے ایونٹ میں 34 میچ کھیلیں جائیں گے۔
سب پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے, جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے اور فائنل میچ بھی کراچی میں ہوگا۔ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم ،لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔ لیگ کے 6 میچ اور ایک کوالیفائر دن کے وقت میں کھیلا جائےگا۔ راولپنڈی میں 3 اور لاہور میں 2 میچ دن میں کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں 11 جب کہ لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز کھیلےجائیں گے۔ کراچی کنگز 9 نائٹ میچوں میں دکھائی دے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 8، 8 نائٹ میچز کے لیے تیار ہیں۔ پشاور زلمی 7 نائٹ میچز کھیلے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی، لاہور اور راولپنڈی 3،3 میچ کھیلیں گے۔ پشاور زلمی لاہور اور راولپنڈی دونوں میں چار چار میچ کھیلے گی۔ پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہوجائے گی اور اس کے بعد 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن ہوں گے۔