9 مئی 2023 کو پرتشدد مظاہروں، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ حکام نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہرے کے خلاف وارننگ جاری کی ہے۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو طلب کیا گیا تھا جس میں مختلف سیاسی دھڑوں کے ارکان کو مدعو کیا گیا تھا جن میں پی پی پی، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور ایم ایم اے شامل ہیں۔ وزیراعظم کنونشن سینٹر میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔
9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری بھی دیکھی گئی۔ اس کے بعد، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں جناح ہاؤس اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت سمیت فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے شروع کر دیے۔
9 مئی کو بدامنی کے ردعمل میں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں تشدد میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو سپیشل برانچ کی نگرانی میں رکھا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب
ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے: وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے۔
سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے مگر جب تک ہم زندہ ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈران گرفتار ہوئے مگر پیپلزپارٹی نے کبھی ملک کو نقصان پہنچانےکی کوشش نہیں کی، محترمہ بینظیر بھٹو کوشہید کیاگیا تو صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شر پسندوں نے کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی، ہم سب شہدا کے وارث ہیں، 9 مئی ایک دن کی بات نہیں تھی سالوں سے یہ سلسلہ چل رہا تھا اور میں یہ سب کرنے والے شخص سے زیادہ اسے قصور وار سمجھتا ہوں جس نے یہ زہرگھولا، سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر ملک دشمن ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔