حوثی حملوں کیخلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت پاکستان نے مسترد کردی
حوثی حملوں کیخلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت پاکستان نے مسترد کردی

حوثی حملوں کیخلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت پاکستان نے مسترد کردی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کے خلاف ہو .
پ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں تعیناتی ٹاسک فورس 153 سے جوڑنے میں کوئی حقیقت نہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کےخلاف امریکی کارروائی سے جوڑنے کا پروپیگنڈا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا لیکن پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مستردکردی تھی۔
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اورآپریشن پراسپیرٹی گارڈین کاحصہ نہیں، حوثیوں کےخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کے خلاف ہو۔
ساتھ ہی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد پاک بحریہ نے اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کردیا ہے اور بحیرہ عرب میں پاکستان کے تجارتی راستوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پیٹرولنگ جاری ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کررہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس پیٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں اپنی مستقل موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پیٹرولنگ کرتے رہیں ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *