میزائل فتح ٹو

پاکستانی میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ.

پاکستانی میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ یہ میزائل 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر

پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا . یہ ویپن400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے فتح ٹو میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا، فتح ٹو میزائل کے تجربے کے دوران مختلف پیرامیٹرز چیک کیا گئے جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
اس سے کچھ عرصہ پہلے پاکستان غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کرچکا ہے، اس دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا تھا, فقح ٹو کے لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا.
باس دوران بتایا گیا کہ غوری میزائل سسٹم کی لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا ہے, کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا، صدر، وزیراعظم پاکستان، CJCSC اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں سٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے، ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹیجک پلانز ڈویڑن، سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

جج2ں کا کام کام ٹماٹر کی قیمت طے کرنا یا ڈیموں کے منصوبے بنانا نہیں. بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آئینی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *