8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا جس میں کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے17 نشستیں جیت لی ہیں۔
