اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال کا اعلان کردیا۔ مختلف شہروں میں کل دوپہر 2 بجے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل دوپہر 2 بجے ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
اجلاس حالیہ عام انتخابات کے نتائج پر مشاورت اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے معاملات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، ان فیصلوں پر عملدرآمد پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد شروع کیا جائے گا۔
کور کمیٹی کے مطابق عوام نے پرامن اور آئینی طریقے سے ووٹ کاسٹ کر کے اپنے فیصلے کا اظہار کیا ہ اور اب اس مقدس امانت کی حفاظت ضروری ہے۔دھندلی کے ذرائعے کسی پارٹی کو آگے نہیں جانے دیں گے.