پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کا مقصد خیبرپختونخوا (کے پی) میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں پر غور کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے پی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے مختلف نامزدگیوں پر بات کرے گی جن میں علی امین گنڈا پور اور مشتاق غنی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام بھی غور کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے نام کو وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ترجیح دی جا رہی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں نے خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی 90 نشستیں حاصل کی تھیں۔