Wednesday , 11 December 2024
شاہ محمود قریشی کی قید میں اضافہ, 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند.

شاہ محمود قریشی کی قید میں اضافہ, 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی نظربندی کے احکامات جاری کردیئے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی نظربندی کے احکامات جاری کیے ہیں ڈی سی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، ان مقدمات میں سابق وزیر خارجہ سے تفتیش ابھی باقی ہے، اس لیے شاہ محمود قریشی کو نظر بند کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ظہار کیا گیا تھا، ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچے جہاں یہ عہد نامہ جمع کروائے جانے تھے، تاہم شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی اور اب سابق وزیر خارجہ کو 15 روز کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کیا تھا، ضمانت کا فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دی گئی آبزویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ اسے منسوخ کرسکتی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5(3) بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد نہیں، ملزمان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرم کے ارتکاب کیلئے مزید انکوائری کے حوالے سے مناسب شواہد ہیں، مزید تحقیقات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی کر سکتی ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *