شاہین نے مجھے اور سب کو غلط ثابت کیا کہ وہ کپتانی نہیں کرسکتے: فخر زمان

دعاگو ہوں کہ جس طرح انہوں نے لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کامیاب کرایا ہے اسی طرح وہ نیشنل ٹیم کو بھی کامیابی کرائیں گے.
میری دعا ہے کہ جس طرح انہوں نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں کامیاب کرایا اسی طرح وہ نیشنل ٹیم کو بھی کامیابی دلوائیں گے.
پاکستانی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی میں لیڈر شپ کوالٹی ہے انہوں نے میرے ساتھ ساتھ سب کو غلط ثابت کیا کہ وہ کپتانی نہیں کرسکیں گے۔
آکلینڈ میں پریس کانفرنس میں فخر زمان نے کہا کہ شاہین آفریدی نے خود کو بہت زیادہ گروم کیا ہے فرنچائز اور نیشنل ٹیم کی کپتانی میں فرق ہوتا ہے لیکن ان کی خواہش تھی کہ جس طرح انہوں نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں کامیاب کرایا اسی طرح وہ نیشنل ٹیم کو بھی کامیابی دلوائیں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ انہیں نمبر 4 پر بھیجیں یا چھٹے ساتویں پر وہ خوشی سے کھیلیں گے وہ کوئی قربانی نہیں دے رہے بلکہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ٹیم میں کھل جارہا ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ہزاروں لڑکے لائن میں لگے ہوئے ہیں، انہیں نمبر چار پر بھیجنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ نے کیا ہے اور انہیں نہیں لگتا وہ کوئی قربانی دے رہے ہیں بلکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ پہلے انہیں اوپنر بھیجا گیا پھر نمبر تین پر اور نمبر چار پر بھی بھیجیں گے تو وہ خوشی سے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کا بہت تجربہ ہے ان کے نمبر کو تو اوپر نیچے کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی جگہ لینا آسان نہیں ہوگا، ورلڈکپ سے قبل 15 سے 20 میچز ہوں گے، بیک اپ تیار کرنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو آرام بھی ملنا چاہیے،نئے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن انہیں وقت دینا ہوگا تاکہ وہ بہتر ہوسکیں۔
فخر زمان نے کہا کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز ذہن میں ہے، کوشش ہوگی کہ اس ہی آئیڈیا کو لے کر آگے بڑھیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے رنز بھی زیادہ ہیں اس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔
کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم ہر کنڈیشن میں مشکل ٹیم ثابت ہوتی رہی ہے ہماری ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا رہا ہے.

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *