نگران وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکالوجی
نگران وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکالوجی

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

آئی ٹی کی فلیڈ میں کئی اہم اقدامات کیے جس سے اس سیکٹر کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہو گیا ہے، اب ہر سال ایک لاکھ لوگ اس سیکٹر میں شامل کیے جائیں گے، نوجوانوں کو روزگار ملے گا: نگران وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکالوجی— پالیسیوں سمیت آئی ٹی سروسز کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی بہتر کارکردگی کی بدولت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا یہ کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت عالمی معیشت اور کاروبار میں بہت بڑھ گئی ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں نگران حکومت نے آئی ٹی کی وزارت میں کئی اہم اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے اس سیکٹر کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال ایک لاکھ لوگ اس سیکٹر میں شامل کیے جائیں گے، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

آئی ٹی سیکٹرکودرپیش چیلنجز کے بارے میں عمر سیف کا یہ کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے کو اور آگے بڑھانے کیلئے اس میں اصلاحات لاکر جدید طریقے متعارف کروانا ہوں گے، ہمیں نئے لوگ لانے اور سسٹم کو ریفارم کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ کسی بھی شعبے میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل کو جاری رکھنا بہت اہم ہے اورآنے والی حکومت کوبھی اس سلسلے میں اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسیوں سمیت آئی ٹی سروسز کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کا برآمدات کے اصافہ میں بڑا ہاتھ ہے. اب لکھوں لوگ اس کا حصہ بے گے اور برآمدات میں مزید اصافے کا باعث بنے گے.

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *