ملک بھرمیں سردی کی لہر شدید تر
ملک بھرمیں سردی کی لہر شدید تر

ملک بھرمیں سردی کی لہر شدید تر

محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں درجہ حرارت مزید نیچے جانے کا امکان ،سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹوں سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا فضائی معیار بھی متاثر ہونے لگا ۔

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ زیارت سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،اور اس کے ساتھ ہی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں قدرے اضافہ کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعدکوئٹہ،چمن،قلعہ عبداللہ،نوشکی،قلات،چاغی، مستونگ،تربت اور کوئٹہ گوادر،کیچ،اور پنجگورمیں بارش اور وادی زیارت،کان مہترزئی،توبہ کاکڑی، کوژک ٹاپ،کنچوغی کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جا رہاجس کے بعد لوگ گھروں تک محدود ہوگئے، زیارت شہر میں 4 انچ جبکہ پہاڑوں پر 6 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے برفباری کے باعث زیارت شہر اور پہاڑوں نے دلکش مناظر کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو گیا برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیاہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق این 50قومی شاہراہ کان مہترزئی، مسلم باغ سیکشن پر برفباری ہٹانے کا کام شروع ہو گیا ہے جبکہ این 50 بلوچستان کوئٹہ کو پنجاب و خیبر پختونخوا سے ملانے والی اہم قومی شاہراہ ہے اور اس پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پسنی، کوئٹہ اور سبی میں 10 ملی میٹر بارش جبکہ اور خضدار 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

صوبے بھر میں گیس پریشر کی کمی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار رہے جبکہ بجلی کی بندش سے مسائل کو دوگنا ہو گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آج منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا تاہم مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *