کابینہ دویژن کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا عاعلان کر دیاگیاہے ۔
نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا کہ کشمیرکے شہداء کے احترام میں ملک بھر میں 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یہ بات واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔
اس سے وفاقی حکومت کی جانب سے 12 دسمبر 2023 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق 2024 میں 11 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔2024 کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی دی جائیں گی۔
عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل بھی ہوگی ۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک دی جائیں گی ۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کی چھٹیاںیوم عاشور پر ہوں گی۔
14اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی تعطیل منائی جائے گی ۔9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر تعطیل ہوگی۔
غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی بھی چھٹی ہوگی۔شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی دی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔
24 مارچ ہندوؤں کے تہوار ہولی پر اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی دی جاسکتی ہے، گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کے لیے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔
بہائی کمیونٹی کے لیے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کے لیے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔