“عثمان ڈار کے بھائی لاہور سے ‘اغوا’، پی ٹی آئی کا دعویٰ”

پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار لاہور سے مبینہ طور پر اغوا ہوگیا ہے۔ عمر ڈار کی والدہ نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور ویڈیو میں اپنی پریشانیاں بیان کی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک ماں اور بیوہ خاتون ہوں، میں موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہوں، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے بیٹے کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے صرف انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ان تمام چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے اپنے کاغذات جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا، میری رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں، یہ سب کچھ مجھے الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے جانچ پڑتال مراحل کے دوران عمر ڈار کا اغوا پاکستان میں قانون کا مذاق ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے بھی عمر ڈار کے مبینہ اغوا کی مذمت کی ہے اور سیالکوٹ سے خوجہ آصف کے مقابلے میں ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار کو لاہور سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر کسی کو سمجھنا چاہیے کہ جیت پی ٹی آئی اور عمران خان کے ہی ہونے کا یقین ہے، کیونکہ وہ درست راہ پر ہیں۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستان انگلینڈ کے جارحانہ گیم پلان کو ان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے:سعود شکیل

پاکستان انگلینڈ کے جارحانہ گیم پلان کو ان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *