پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کوبعد عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا
شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگاکر ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، سابق وزیر خارجہ کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا، جس کے لیے شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا اور پولیس نے وائس چیئرمین تحریک انصاف کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، انہیں تھانہ آر اے بازار راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا، اس کے لیے پولیس حکام نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کی نظر بندی کے احکامات ختم کرنے کی استدعا کی، پولیس حکام کی درخواست پر ڈی سی راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے، نظر بندی احکامات ختم ہونے پر جیل سے رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو گرفتار کیا.

خیال رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا، سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا، تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے آن کیمرا کہا مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے میں بے گناہ ہوں، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے، مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستان انگلینڈ کے جارحانہ گیم پلان کو ان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے:سعود شکیل

پاکستان انگلینڈ کے جارحانہ گیم پلان کو ان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *