ہمیں ایک پْرعزم مضبوط قوم کے طور پر متحد اور یکجان ہونے کی ضرورت ہے

ہمیں ایک پْرعزم مضبوط قوم کے طور پر متحد اور یکجان ہونے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف نے کرسمس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا”ملک دشمن مذہبی، نسلی و سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں”.

ہمیں ایک پْرعزم مضبوط قوم کے طور پر متحد اور یکجان ہونے کی ضرورت ہے،
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں ایک پر عزم اور مضبوط قوم کے طور پر متحد اور یکجان ہونے کی ضرورت ہے۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا، کرسچن کمیونٹی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی نظریے پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا، آرمی چیف نےقومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا بجائے اس کے کہ درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈہ سے کام لیا جائے.
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیوں کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، ہمیں ایک پْرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اْبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش پر اْن کے عظیم نظریے اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور قائداعظم کے 11 اگست 1947ء کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیا کہ “آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں”، آخر میں آرمی چیف نے تمام شعبوں میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *