ووٹ ڈالتے وقت دیکھیں لیڈر کون ہے، 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں‘ شہبازشریف

76 سال سے ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیربدلیں گے، ملک کی خدمت کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ شہباز شریف کا شیخوپورہ جلسہ عام سے خطاب

ووٹ ڈالتے وقت دیکھیں لیڈر کون ہے، 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں‘ شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں ہے ،نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شدید سردی میں جلسے میں آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہی جذبہ، اسی جوش کے ساتھ کارکنان نے پولنگ بوتھ پر آنا ہے اور نوجوان ہی اس ملک اور قوم کی تقدیربدلیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے تھے، نواز شریف نے ہی اس 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دے دیے، دہشت گردی کا خاتمہ کرایا اور سڑکوں کا جال بچھایا، نوازشریف نے ہسپتالوں میں علاج مفت کرایا، نوازشریف نے لاہور میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بنایا، وہ کون تھا جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کردیا؟ وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردیئے؟۔
نوز شریف نے یہ کہا کہ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا،ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا، ہم نے نوجوانوں کو جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر پتھراؤ کا نہیں کہا، 9 مئی کو شہداء کے بچوں اور عزیزوں پر کیا گزری ہوگی؟، پڑوسی ممالک آگے نکل گئے، ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے آزادی حاصل کی گئی، 8 فروری کو فیصلہ کرنا ہے کون تحریب کار ہے کون معمار ہے، ملک کی خدمت کے لیے ہم نے نہ کوئی کسر چھوڑی اور نہ چھوڑیں گے، ہم نے گالی گلوچ اور الزام تراشی نہیں کی، جنہوں نے گالی گلوچ کی اللہ ان سے حساب لے گا، میں کوئی رام کہانی اور بول بچن سنانے نہیں آیا، نوازشریف نے یہ سب کرکے دکھایا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ایک مدبر ہے، نوازشریف پیار اور محبت کے پھول برسانے آیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں سے جبر نوازشریف نے ختم کرایا تھاپچھلے 5 سالوں میں ملک میں بربادی ہوئی، ہمارے برادر اور دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے، ہم نےاپنے دیگرممالک سے تعلقات ٹھیک کرنے ہیں، ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، اللہ نے کروڑوں نوجوان بچے، بچیاں اس قوم کو دی ہیں، تیل اور گیس نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، نوجوان ہی اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے.

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

پاکستانی قانون سازوں نے عمران خان سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا

پاکستان کی سیاسی حرکیات کے گرد تناؤ کو اجاگر کرنے کے اقدام میں، پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *