مری اور گلیات میں شدید برفباری کے ساتھ ہی راستوں پر سخت ٹریفک جام ہو گئی

مری اور گلیات میں تقریباً ڈیڑھ فٹ تک برفباری کے بعد مری ایکسپریس وے اور لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہے جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

برفباری کے دوران ٹریفک  جام میں کئی گھنٹوں سے پھنسے سیاحوں نے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کی اپیل کردی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برفباری آج بھی جاری رہے گی، سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 17 میل سے آگے مری میں مزید سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ چاغی، خاران، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے

لاہور،  فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے آج بھی اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے.

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

نیپرا نے حفاظتی غلطیوں پر گیپکو کو 10 ملین روپے جرمانہ کیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر مناسب حفاظتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *