.تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پھر سے بڑھ گی
,بحیرہ احمر کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی خام تیل کی قیمت پھر سے 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی
.تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پھر سے بڑھ گی
ذرائع کے مطابق چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا شروع ہونے والے رجحان کو اب دوبارہ رک گیا ہے۔ چند روز قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے چلی جائے گی، لیکن اب خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ سے نمایاں اضافہ دیکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کےبحری جہازوں پہ حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔
اسی لیے عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 88 عشاریہ 10 ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکی ہے ، جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالرز سے زیادہ ہو گئی ہے ۔
ماہرین کے مطابق آئندہ سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان میں یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔ اس حوالے نگران حکومت اوگرا کی سمری کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے نئے سال کے پہلے 15 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری نگران حکومت کو 30 یا 31 دسمبر کو بھجوائی جائے گی