Wednesday , 11 December 2024

ڈیوٹی پہ موجود پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے پہ فردوس عاشق اعوان کو الیکشن کمن نے طلب کر لیا.

ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پاکستان تحریک استحکام کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو پولیس افسر کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا۔ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف سیالکوٹ کے صدر تھانے میں اے ایس آئی امتیاز کی شکایت پر پولیس افسر پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے گورنمنٹ ہائی سکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران بدتمیزی کی جہاں اے ایس آئی امتیاز تعینات تھا۔ فردوس عاشق اعوان نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ افسر کو تھپڑ بھی مارا۔

پولیس افسر پر تشدد کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ متعلقہ پولیس افسر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں پولیس افسر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا تھا۔ واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About نشرح عروج

Nashra is a journalist with over 15 years of experience in the Pakistani news industry.

Check Also

monkeypox Virus

پاکستان میں مونکی پاکس کے ساتویں کیس کی تصدیق

پاکستان نے مونکی پوکس کے اپنے ساتویں کیس کی تصدیق کر دی ہے، جس سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *