مالاکنڈ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف مکافات عمل جبکہ نوازشریف نے مکافات عمل کے طورپر اپنی بیٹی کے ساتھ انتقامی سیاست ہوتے ہوئے دیکھی تھی.
مالاکنڈ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کل کچھ لوگ لیول پلیئنگ فیلڈ کےلیے روتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کوکسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ہے.
چیئرمین پی پی بلاول نے کہا کہ ہم تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کریی گے، کہتے تھے موسم خراب ہے اور دہشتگردی ہے، انتخابات ملتوی کیےجائیں، تمام پرانے سیاستدانوں کو کہنا چاہتا ہوں آپ ملکی معیشت کے ساتھ نہ کھیلیں.
بلاول بھٹو کا یہ کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو یہ امید دلائی کہ وہ تبدیلی لائیں گے مگر بانی پی ٹی آئی نے جب حکومت بنائی تویوٹرن پہ یوٹرن لیے، آج کے فیصلے پر میں جشن بلکل بھی نہیں مناؤں گا بلکہ بانی پی ٹی آئی کوتوبہ کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھٹوکی بیٹی کے خلاف جعلی کیسزبنائے گئے، بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف مکافات عمل اس دنیا میں دیکھیں گے، نوازشریف نے مکافات عمل کے طورپر اپنی بیٹی کے ساتھ انتقامی سیاست ہوتے ہوئے دیکھی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں وہ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ عوام فیصلہ کریں ان کا وزیراعظم کون ہوگا، پی پی ہی وہ جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے اور اس کا شکار کرسکتی ہے اسی لیے عوام 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں، آپ کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہو، میدان میں ہم اور وہ کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہدا کے خون کا سودا کرنے والا بانی پی ٹی آئی کون ہوتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، کبھی برداشت نہیں کروں گا کہ دہشتگرد دوبارہ ملک پرمسلط ہوں، ان کا سرکاٹ دوں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا ہم اختلاف رائے کو سیاسی دشمنی میں کیوں تبدیل کریں؟ آصف زرداری کا گلا اورزبان کاٹی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میں آکر پہلے دن تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، اشرافیہ کو تکلیف پہنچاؤں گا اور عوام کو جتنا ہو سکا ریلیف دوں گا، 17 وزارتوں کوبند کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، کچی آباد کوریگولرائز کرنا ہے اورمالکانہ حقوق دیں گے۔