آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے عمل کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی، فوج تما فرائض آئینی اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی.
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں جنعل عاصم مئیر نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تما فرائض فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سرانجام دی جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کانفرنس نمبر 262 ویں ہوئی جس میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.
فورم نے کہا کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے عمل کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اور انڈیا کی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی مہم پر بریفنگ دی گئی ہے ۔
اس فورم نے اتفاق کیا کہ بھارت کا عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جائے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یہ بزھی کہنا تھاکہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، ملکی خودمختاری، قومی عزت اور عوام کی امنگوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کانفرنس میں شریک ہونے والوں نے کہا کہ عالمی برادری پہلے ہی انڈیا کے مجرمانہ رویے پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے، عالمی برادری انڈیا کے دنیا بھر میں قتل و غارت کے ریاستی طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے.
فورم نے فلسطین کے عوام کی حمایت کا بزھی اعادہ کیا اور غزہ تنازع کے منفی اثرات اورخطے میں پھیلاؤ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
فورم نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اوور فلسطین تنازع کے پرامن حل کی فوری ضرورت کو متفقہ طور پر تسلیم بھی کیا جبکہ کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق اخلاقی، سیاسی او ر سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بجلی چوری کے خلاف اقدامات، غیر قانونی تارکین وطن,اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ،اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ،
غیر قانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ مافیاز کے خلاف اقدامات کو سراہا جبکہ فورم نے معیشت اور عوام کی فلاح و بہبود پر مثبت اثرات کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔