غزہ پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہوئے، جن میں مزید 78 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے بے رحمانہ انداز میں جاری ہیں اور شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے خطے میں پہلے سے جاری انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہید …
Read More »نشرح عروج
یوم عاشور: ملک بھر میں جلوس اور مجالس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پاکستان بھر میں آج 10 محرم الحرام، یوم عاشور نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی قربانی کی یاد میں مجالس عزا اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی …
Read More »لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ: ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کا ریسکیو آپریشن تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔ “گدا پیلس” کے نام سے جانی جانے والی یہ عمارت لیاری کے بغدادی علاقے میں واقع تھی، جو تین روز قبل زمین بوس ہوگئی، اور کئی افراد کو ملبے تلے …
Read More »این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر 10 جولائی تک الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ وارننگ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے، جہاں شدید مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور …
Read More »بلوچستان میں موسلا دھار مون سون بارشیں، 8 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، گھروں کو نقصان اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا اسپیل ہفتہ کے روز سے شروع ہو چکا ہے، جو 8 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران صوبے …
Read More »لیاری عمارت حادثہ: 14 افراد جاں بحق، مالکن کے بھتیجے نے اہم تفصیلات بتا دیں
کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں جمعہ کے روز ایک رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ پانچ منزلہ عمارت لیاری کے بغدادی علاقے میں واقع تھی اور صبح کے وقت اچانک زمین بوس ہوگئی، جس کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری طور پر …
Read More »پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، مشال یوسفزئی کا علیمہ خان کے بیٹے پر تنقید
اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ایک بار پھر اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جب پارٹی کی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو دی گئی مبینہ رعایت پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ مشال یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر 9 اور 10 مئی کی شیر شاہ …
Read More »کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی ہفتے کے روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر ان کے مزار پر پھول چڑھانے کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔ میجر جنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان آرمی …
Read More »وزیر داخلہ نے صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہوں کی تردید کردی، کہا کچھ لوگوں کو اداروں کے اتحاد سے تکلیف ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر صدر آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں پر بالکل یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں، حکومت اور عسکری قیادت کا اتحاد کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہا، اسی وجہ سے ایسی افواہیں پھیلائی …
Read More »کراچی کے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی، اور اب تک ریسکیو اہلکاروں نے …
Read More »